اسلام آباد:
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو این اے 125 کے بجائے این اے 127 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا عام انتخابات 2018 کے لیے انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے، پارٹی کی جانب سے مریم نواز کو لاہور کے این اے 125 سے ٹکٹ دیا گیا تھا جہاں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہونا تھا لیکن اب انہیں لاہور کے این اے127 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے جمشید اقبال سے ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.