پیرس:
عالمی سطح پر دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے قائم ادارے فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے یا بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ جمعہ کو متوقع ہے۔
پیرس میں فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے جس میں دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت روکنے سمیت پاکستان کے 26 نکاتی پلان پر غور جاری ہے، پلان منظور ہونے کی صورت میں پاکستان گرے لسٹ پر ہی رہے گا اور اگر مسترد ہوا تو بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔ پاکستان کو گرے لسٹ میں فروری میں ڈالا گیا تھا جس کے حوالے سے پاکستانی حکام نے 15 ماہ میں پلان ترتیب دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.