دہشتگردی میں بھارتی ہاتھ نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،منور حسن

لاہور: امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلیے آل پارٹیز کانفرنس بلائے جبکہ ملٹری آپریشن کے خاتمے، لوگوں کو لاپتہ کرنے اور ڈرون حملے رکوانے کیلیے متفقہ قومی موقف اپنایا جائے۔ ہمارے ملکی معاملات میں امریکی مداخلت دہشتگردی کا باعث ہے، قیام امن کیلئے طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں تاہم امریکہ یہ نہیں چاہتا۔ انہوں نے منصورہ میں لاہور کے ذمہ داران اور ارکان کے اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے نتائج کو تسلیم کر کے ملک کو انتشار سے بچایا ہے ورنہ قوم جانتی ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور فاٹا میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔انھوں نے کوئٹہ اور زیارت کے واقعات کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں بیرونی خصوصاً بھارتی ’’را‘‘ کے ہاتھ ملوث ہونے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا حکومت امن وامان کے قیام میں سنجیدہ نظر نہیں آتی بلکہ امریکا کی چیرہ دستیوں سے گھبرائی ہوئی ہے اور جرأت مندانہ فیصلے کرنے کی بجائے ڈری اور سہمی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.