نگران وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد: 

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی۔ ترجمان وزیراعظم کے مطابق  نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں ملک میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق بات چیت اور تیاریوں پر گفتگو کی گئی جب کہ پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور و صلاحیتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.