چیف جسٹس کی جانب سے موبائل میز پر پٹخنے پر جج مستعفی

لاڑکانہ: 

دوران سماعت موبائل فون رکھنے پر چیف جسٹس کی جانب سے اظہار برہمی کرنے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی نے استعفیٰ دیدیا ہے۔

چیف جسٹس کی جانب سے دوران سماعت موبائل فون رکھنے پر اظہار برہمی پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ گل ضمیر سولنگی نے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کردیا ہے۔

استعفیٰ کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے عدالتی کارروائی کے دوران میری عدالت کا دورہ کیا اور اس دورے کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر دکھایا گیا، ویڈیو سے میرے خلاف غصہ پیدا ہوا جس سے میری بے عزتی ہوئی لہذا ان حالات میں اپنی نوکری جاری نہیں رکھا سکتا اور عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.