شاہد خاقان، خواجہ آصف اور فردوس عاشق کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: 

الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی، خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کی فردوس عاشق اعوان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

 

 لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی پر مشتمل الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف سرمد حنیف کی دائر اپیل پر سماعت کی، ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔ ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

تبصرے بند ہیں.