اسلام آباد:
پاناما پیپرز کی نئی سنسنی خیز تفصیلات منظرعام پرآگئی ہیں اور اِن نئی معلومات میں اپریل 2016 سے دسمبر 2017 تک کی 12 لاکھ دستاویزات شامل ہیں۔
دستاویزات میں 2016 سے 2017 تک ای میلز، پاسپورٹس، اور مقدمات کی فائلیں شامل ہیں۔ پاناما میں آف شور کمپنیاں بنانے میں معاون قانونی فرم موزیک فونسیکا اپنے 75 فیصد کلائنٹس سے بےخبرتھی۔ نئی دستاویز میں ہونے والے انکشاف کے مطابق پاناما پیپرز کمپنی برٹش ورجن آئی لینڈ میں 70، پاناما میں 75 فیصد مالکان شناخت نہ کرسکی۔ کمپنی نےاپنے کلائنٹس ڈھونڈنے کےلیے 2016 میں سرتوڑ کوششیں کی۔، اس کے علاوہ موزیک فونسیکا اپنے موکلوں کی شناخت میں مصروف رہی۔ ریکارڈ افشا ہونے کے 2 ماہ بعد بھی فونسیکا پاناما کی 75 فیصد آف شور کمپنیوں کےمالکان کی شناخت نہ کرسکی۔
تبصرے بند ہیں.