کراچی:
چھوٹے تاجروں نے رواں سال عیدالفطر سیل سیزن پرعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ عید کی روایتی خریداری میں پہچان اور مقام رکھنے والی شہرکی اہم مارکیٹیں توقعات کے برعکس خریداروں کی توجہ حاصل نہ کرسکیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں خریداروں کا مارکیٹوں میں امڈ آنے والا ریلا مصنوعی ثابت ہوا، رواں سال 60 ارب روپے کا متوقع عید سیل سیزن گزشتہ سال کی40ارب روپے کی سیلز تک محدود رہا، تاجروں کے مطابق معاشی حالات سازگار ہوں تو معاشی حب کراچی کم از کم 100 ارب روپے کا عید سیل سیزن ہے۔
تبصرے بند ہیں.