این اے 53، عمران خان کے خلاف اعتراضات پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد: 

این اے 53 پرپی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف اعتراضات پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

عمران خان کے این اے 53 سے کاغذات پراعتراضات کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آراو نے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج 12 بجے سنایا جائے گا۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابراعوان نے آرٹیکل 62 قانون شہادت آرڈیننس پڑھ کرسنایا اورکہا کہ عمران خان کے خلاف اعتراضات غیرتصدیق شدہ ہیں جوجعل سازی اورفراڈ پرمبنی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.