کویت؛ رمضان میں نامناسب لباس پہننے پر ٹی وی میزبان نوکری سے فارغ

کویت سٹی: 

کویت کے سرکاری ٹی وی چینل کی  خاتون میزبان  کو رمضان المبارک میں نامناسب لباس پہننے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

کویتی سرکاری ٹی وی چینل پر پروگرام کی میزبان کو رمضان المبارک میں چست لباس پہننا مہنگا پڑگیا، گیم شو کی معروف ہوسٹ امل الاوادی کو براہ راست نشریات میں نامناسب وضع قطع کی وجہ سے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

تبصرے بند ہیں.