ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر کوئی مداخلت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: 

سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر عدلیہ کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس، اثاثوں اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے جتنے بھی غیر قانونی اکاونٹس اور اثاثے ہیں، وہ واپس لے کر آئیں۔

تبصرے بند ہیں.