انتخابات سے پہلے خاموشی کے ساتھ بغاوت ہوچکی ہے، فرحت اللہ بابر

 اسلام آباد: 

پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے خاموشی کے ساتھ بغاوت ہوچکی ہے۔

اسلام آباد میں آزادی اظہار رائے کو درپیش خطرات اور آئندہ انتخابات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عام انتخابات سے پہلے بڑی خاموشی کے ساتھ کو (بغاوت) ہوچکا ہے، یہ گزشتہ تمام بغاوتوں سے مختلف ہے، سویلین حکومت کے پاس پاور نہیں تھی، وزیر اعظم کے احکامات کو ٹویٹ کے ذریعہ رد کیا گیا، خارجہ امور پر بھی ٹویٹ کی گئی، کچھ بڑے چینلز کو آف ائیر کیا، کچھ اخبارات کو راتوں رات ٹھیلوں سے غائب کیا گیا، سوشل میڈیا پر بھی قدغن لگایا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.