نیویارک:
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے میں جلدبازی خطرناک ہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے میں جلدبازی خطرناک ہے۔ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان میں اضافے کاخواہش مند ہے، سلامتی کونسل میں اصلاحات سے رکن ممالک کے اسٹرٹیجک مفادات وابستہ ہیں۔
تبصرے بند ہیں.