خلائی مخلوق سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہے جو وہ اپنے مقصد کے لیے دیتی ہیں، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: 

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد اورترجیح انتخابات کے انعقاد کوشفاف بنانا ہے۔

 

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کرانا میری بنیادی ذمہ داری ہے، نگراں حکومتوں کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع مہیا کرنا ہے، میری کابینہ چھوٹی اورٹیکنو کریٹس پر مشتمل ہوگی اورغیر سیاسی ہوگی، ایک مقررہ مدت کے لئے آیا ہوں، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، تمام سیاسی جماعتوں میں توازن برقراررکھیں گے۔

تبصرے بند ہیں.