عید کے قریب آتے ہی منافع خور سرگرم ہوگئے۔ ایک ہی روز میں زندہ مرغی16 روپے اضافے سے 176 روپے کلو جبکہ مرغی کا گوشت 30 روپے مہنگا ہو کر 290 روپے کلو کر دیا گیا، جس نے عوام کے لیے عید پر مرغی کا گوشت خریدنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ طلب کے مقابلے رسد کم ہونے سے چکن کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ دوسری طرف عوام کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف کی فی کلو قیمت پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہے جبکہ چکن مہنگا ہونے سے عام آدمی کے لیے گوشت کھانا ناممکن ہوچکا ہے۔ حکومت چکن کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدام کرے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔
تبصرے بند ہیں.