لاہور:
انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل تیز کرنے کیلیے پی سی بی کی نگاہیں کیویز پر مرکوز ہیں۔
ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سفر بتدریج جاری ہے،ہم راتوں رات کسی بہت بڑے قدم کی توقع نہیں کر سکتے تاہم درست ٹریک پر ہیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ حوصلہ افزا بات چیت ہوئی لیکن بہت سارے معاملات کو ذہن میں رکھنا پڑتا ہے، ایف ٹی پی میں فی الحال دونوں ٹیموں کیلیے باہمی مقابلوں کی کوئی گنجائش ہی نظر نہیں آ رہی، اس صورتحال میں مناسب ترین پالیسی یہی ہے کہ یو اے ای یا ملائیشیا میں ہم سے ہوم سیریز کھیلنے کیلیے آنے والی ٹیموں کو 2یا 3 میچز کھیلنے کیلیے پاکستان بلائیں، ایک ایک کرکے ٹیموں کی پاکستان آمد ہو گئی تو دوسروں کو بھی قائل کرنا آسان ہوتا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.