واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان سے مجوزہ ملاقات اچھی رہی تو وہ انھیں امریکا کے دورے کی دعوت دے سکتے ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے سربراہ سے دوستانہ بات چیت کے لیے جارہے ہیں، اس لئے شمالی کوریا کے حوالے سے ’زیادہ دباؤ‘ کی اصطلاح استعمال نہیں کرنا چاہتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کم جونگ ان سے سنگا پور میں ہونے والی ملاقات میں معاہدے کا امکان موجود ہےاور کوریائی جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی معاہدہ بھی ممکن ہے، اگر یہ ملاقات اچھی رہی تو وہ کم جونگ ان کو امریکا کے دورے کی دعوت بھی دے سکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.