ٹی 20 رینکنگ؛ پاکستان کی نمبر ون پوزیشن داؤ پر لگ گئی

ایڈنبرا: 

پاکستان کی ٹوئنٹی20 کرکٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن دائو پر لگ گئی۔

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹوئنٹی 20 میچز بالترتیب12 اور 13 جون کو ایڈنبرا میں کھیلے جائینگے، اس وقت گرین شرٹس رینکنگ میں 130 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، نمبر 11 اسکاٹش ٹیم سے دونوں میچز جیتے تو ایک پوائنٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔

سیریز1-1 سے برابر ہونے پر بھی پہلی پوزیشن برقرار البتہ3 پوائنٹس کی کٹوتی سے نمبر 2آسٹریلیا کے ساتھ فاصلہ صرف ایک پوائنٹ کا رہ جائے گا۔ البتہ اگر غیر متوقع طور پر دونوں میچز میں ناکامی ہوئی تو 7 پوائنٹس کی کٹوتی سرفراز الیون کو تیسرے درجے پر لے جائے گی، یوں 126 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سرفہرست اور 123 پوائنٹس کی حامل تیسری پوزیشن پر موجود بھارتی ٹیم اعشاریائی فرق سے نمبر 2 بن جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.