ملک میں کپاس کی قیمت 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کپاس کی نئی فصل سے تیار ہونے والی روئی کی قیمتیں 100 روپے فی من اضافے سے 16 سال کی نئی بلند ترین سطح 8 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئی۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق کپاس کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ پاکستان میں اس کی پیداوار توقعات سے کم ہونا ہے جبکہ بین الاقوامی منڈیوں میں کپاس کی قیمت میں اضافے کے باعث بھی مقامی مارکیٹ میں روئی مہنگی ہورہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.