فلور ملز کا رمضان میں گندم وآٹے پر سبسڈی کا مطالبہ

کراچی: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین سید ظہور احمد خان آغا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں گندم اور آٹے پر بھی سبسڈی دی جائے۔ صوبائی سطح پر گندم کی پالیسی بناتے وقت پر فلور ملز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے،گزشتہ پانچ سال میں محکمہ خوراک کرپشن اور بدعنوانی کا گڑھ بن چکاہے، مسلم لیگ( ن) کی نومنتخب جمہوری حکومت محکمہ خوراک میں ایماندار اور فرض شناس افسران کی تعیناتی کو یقینی بنائے، ایران کو برآمد کی جانے والی گندم بلوچستان حکومت کو فراہم کی جائے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر محمد اقبال داؤد پاک والا، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ چوہدری عنصر جاوید، سابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا، چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب حبیب الرحمن خان لغاری، چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن بلوچستان بدرالدین، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا محمد نعیم بٹ، چوہدری عبدالجبار، حاجی عبدالواحد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ سید ظہور احمد نے کہا کہ صوبہ بلوچستان گندم کے معاملے میں صوبہ پنجاب اور سندھ پر انحصار کرتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایران کو فراہم کی جانے والی گندم بلوچستان کو دی جائے۔

تبصرے بند ہیں.