اسلام آباد:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ امریکا نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو اسے منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے، معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئے، یہ کسی پارٹی یا فرد کا نہیں بلکہ ملک کا مسئلہ ہے، جہاں پاکستان کا مسئلہ ہو ہمیں کوئی سیاست نہیں کرنی، تمام سیاست ایک طرف، ملک کے لیے ہم متحد ہیں۔
تبصرے بند ہیں.