کراچی / ٹنڈو آدم:
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام تر خطرات کے باوجود شہید بے نظیر بھٹو عوام کی بھلائی اور جمہوریت کی بقا کیلیے پاکستان آئیں جہاں ملک دشمن قوتوں نے انھیں اپنے مذموم مقاصد کیلیے نشانہ بنایا اور ایک عظیم لیڈرکو غریب عوام سے چھین لیا۔
بدھ کو ٹنڈوآدم میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے خطاب میں انھوں نے کہاکہ وہ بی بی شہیدکامشن لے کرسیاست میں آئے ہیں، 2018 کا الیکشن میں پی پی کی کامیابی کاسال ہے، عوام بے نظیربھٹوکی برسی میں بھرپورشرکت کریں۔ ٹنڈو الہ یار کے تعلقہ چمبڑ میں ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب میں بلاول نے کہا کہ میری ماں کو آمروں نے نشانہ بنایا اور ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے ان پر کتنے خوفناک حملے کرائے مگر وہ پیچھے نہیں ہٹیں۔
تبصرے بند ہیں.