کراچی:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے آئندہ سال 2018میں پاکستان آنے کی یقینی دہائی کرائی ہے۔
پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے جمائماخان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے آئندہ سال آنے کی یقین دہانی کرادی۔سلمان احمد نے ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جمائما خان 2018میں پاکستان آرہی ہیں اور ان کا 15سال بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے تاہم وہ یہاں کتنے دن قیام کریں گی اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی جاسکتی۔
تبصرے بند ہیں.