مذہبی جماعتوں کا متحدہ مجلس عمل کو بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی: 

مذہبی جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کراچی میں متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلیے مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اویس نورانی ،مولانا فضل الرحمٰن، سراج الحق، ساجدنقوی،علامہ ساجدمیرنے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما اویس نورانی کا کہنا تھا کہ تمام دینی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس میں اسٹیرنگ کمیٹی کی تجاویز پر غور کیا گیا اور اجلاس میں اتفاق رائے ہوا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کو فعال کردیا جائے جب کہ فاٹا کے حوالے سے طویل بحث کے بعد اگلا اجلاس کے پی میں کیا جائے گا جس میں تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر تمام پہلو پر بحث کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جب کہ ایک ماہ کے اندرعہدیداروں کا فیصلہ بھی کیا جائے گا جس کے بعد اگلے سال کے آغاز میں بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.