رمیز راجہ ایف ٹی پی میں پاکستان کو مناسب نمائندگی نہ ملنے پر پھٹ پڑے

لاہور: 

ایف ٹی پی میں پاکستان کو مناسب نمائندگی نہ ملنے پر سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ دنیائے کرکٹ نے ہمیں نظر انداز کرکے اپنے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ”مجوزہ ایف ٹی پی میں پاکستان کو مناسب نمائندگی نہ ملنے پر کرکٹ شائقین کی پریشانی بجا ہے، کرکٹ کس طرح مزید ایسے ٹیلنٹ کو نظر انداز کر سکتی ہے، دوسری جانب (ایف ٹی پی میں پاکستان کو نظر انداز کیا جانا) پاکستان ٹیم کو تمام فارمیٹس میں بہترین ٹیم بننے کیلیے ایک محرک ثابت ہو گا، اس لئے دنیائے کرکٹ اگر ہمیں نظر انداز کر رہی ہے تو یہ ان کیلیے ہی خطرے کی گھنٹی ہے۔“

تبصرے بند ہیں.