لاہور:
آئی سی سی کے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان چیمپئنزکا چیمپئن بن کربھی تنہا ہوگیا جبکہ بچے آگے نکلنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کے ساتھ دوسرے درجے کی ٹیموں جیسا سلوک کردیا گیاہے چیمپئنز ٹرافی کے فاتح گرین شرٹس 2019سے 2023تک سب سے کم38 ایک روزہ میچز کھیلیں گے۔ دوسری جانب کرکٹ بے بی سمجھے جانے والے زمبابوے کو40 ، افغانستان 41 اور آئرلینڈ کو42 مقابلوں کا حقدار ٹھہرایا گیا، ویسٹ انڈیز62، بھارت61، آسٹریلیا، سری لنکا 48،48، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ 45، 45میچز میں حصہ لیں گے۔ ٹیسٹ میچز کی تعداد میں بھی بنگلہ دیش تک آگے ہے،گرین کیپس کو صرف 28میچز ملیں گے۔ تینوں فارمیٹ کے مقابلوں کی مجموعی تعداد میں پاکستان نویں نمبر پر ہے۔
تبصرے بند ہیں.