اوپن اور انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی: 

اوپن و انٹر مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

انٹرمارکیٹ میں ڈالر نے 110 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 111 روپے کی سطح بھی عبور کی تاہم بہتری کے بعد اب انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 106 روپے 50 پیسے ہے اور اوپن مارکیٹ میں 108 روپے 50 پیسے ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی دونوں مارکیٹوں میں آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ شدید بے قدری کا شکار رہا، جیسے ہی بینکوں میں ڈالر کا لین دین شروع ہوا تو ڈالر کو پر لگ گئے اور ایک وقت امریکی ڈالر نے انٹر بینک میں 110 روپے کی سطح تک عبور کرلی۔

ڈالر کی چھلانگ صرف انٹربینک تک محدود نہ رہی بلکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوکر 111 روپے کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ تاہم کچھ بہتری کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 106 روپے 50 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 108 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.