سیمنٹ کی فروخت نومبرمیں5.16فیصد بڑھ گئی

لندن/کراچی: 

سیمنٹ کی فروخت جولائی سے نومبر تک 13.91فیصد کے اضافے سے 2.261 ملین ٹن تک پہنچ گئی تاہم برآمدات 18.22 فیصد کم ہو کر 2.079 ملین ٹن رہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سیمنٹ کی فروخت جولائی سے نومبر تک 13.91فیصد کے اضافے سے 2.261 ملین ٹن تک پہنچ گئی تاہم برآمدات 18.22 فیصد کم ہو کر 2.079 ملین ٹن رہ گئیں اس دوران سیمنٹ انڈسٹری کی مجموعی پیداواری گنجائش کا استعمال 94.65 فیصد رہا، نومبر میں مقامی کھپت میں 9.89 فیصد ریکارڈ اضافے کے باوجود مجموعی فروخت میں اضافہ5.16 فیصد تک محدود رہا جس کی وجہ ایکسپورٹ میں27.11فیصد کمی ہے، نومبر میں شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی کھپت 10.2 فیصد کے اضافے سے 2.967 ملین ٹن اور جنوبی علاقے کی سیمنٹ فیکٹریوں کی لوکل سپلائی8.4 فیصد بڑھ کر 0.626 ملین ٹن ہوگئی تاہم جنوبی زون کی برآمد 45.4 فیصد کمی سے 0.07 ملین ٹن اور شمالی علاقے کی ایکسپورٹ 8 فیصد گھٹ کر 0.278 ملین ٹن رہ گئی۔

تبصرے بند ہیں.