سوات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک

سوات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے جہان آباد میں سیکیورٹی فورسز نے خصوصی انٹیلی جنس رپورٹ پر آپریشن کیا تو وہاں موجود دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور اس دوران ان کے 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اسدعرف انس اور وہاب کے ناموں سے ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.