ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے احتجاج کا شیڈول جاری کردیا

لاہور: 

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر اور عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے مذکورہ ٹیکسوں کیخلاف احتجاج کا شیڈول جاری کردیا۔

عرفان کھوکھر اور مجید غوری نے کہا ہے کہ ہمیں ایل پی جی پر پریمیم بونس، سگنیچر بونس، ریگولیٹری ڈیوٹی اور لیوی ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس منظور نہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مذکورہ ٹیکسوں کیخلاف احتجاج کا شیڈول جاری کردیا اور کہاکہ ہفتہ 9 دسمبر 2017کوخیبر سے کراچی تک ملک گیر احتجاج کیا جائیگا جب کہ سردیوں میں یومیہ کھپت 4500 ٹن ہے جسے پورا کرنے کیلیے 2500 ٹن یومیہ درآمدکی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.