ہوم سیریز؛شاہینوں کا متحدہ عرب امارات میں بسیرا

لاہور: 

سری لنکا کے خلاف تینوں طرز کی کرکٹ میں رنگ جمانے کیلیے شاہینوں نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر اپنے پنجے گاڑ دیے، باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز پیر سے ہوگا۔

کپتان سرفراز احمد نے حریف سائیڈ کیلیے خطرے کے گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کپتان کی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی کے ساتھ فاتحانہ آغاز کرے، میری خواہش ہے کہ پہلے میچ میں سنچری اسکور کرتے ہوئے قیادت کا حق ادا کروں، ادھر سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے گرین کیپس کو مشوروں سے نوازتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صبر اور برداشت بہت ضروری ہے، طویل طرز کی کرکٹ میں سرفراز الیون کو صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریزکھیلنے کیلیے قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم ہفتے کی رات نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچی۔

تبصرے بند ہیں.