لندن:
سمرسٹ نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ڈویژن ون میں اپنی بقا کی امیدیں فخر زمان سے باندھ لیں۔
سمرسٹ کے ڈائریکٹر کرکٹ میٹ مینارڈ نے کہاکہ ہمارے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ فخر زمان ہمیں جوائن کرنے والے ہیں، ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کے آخری مرحلے میں ٹیم کو ڈین ایلجر کی بھی خدمات حاصل ہوجائیں گی تاہم وہ مزید چیمپئن شپ کرکٹ کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے، اس لیے ہمارا زیادہ انحصار چارروزہ کرکٹ میں فخر پر ہوگا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے سمرسٹ نے پاکستانی ہارڈ ہٹرکی خدمات حاصل کیں جو ویزا ملتے ہی انگلینڈ پہنچ جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.