کراچی:
ملک میں مالی سال 2016-17 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا تاہم پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے انخلا کا عمل تیز ہونے سے مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ 9.1 فیصد تک محدود رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016 سے جون 2017 ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے 2ارب 15کروڑ 72لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو مالی سال 2015-16 میں کی گئی1ارب97 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں9.1 فیصد یا 18 کروڑ 5 لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.