چین کی بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے میں فوجی مشقیں

بیجنگ: 

چین نے بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جس کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کے لیے کھلی وارننگ ہے کہ وہ کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے۔

چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی فوجیوں نے 5 ہزار میٹر کی بلندی پر چین بھارت سرحدی علاقے میں بھرپور سرحدی مشقیں کیں جس کے دوران فوجی دستوں کی فوری تعیناتی، ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال، دشمن کے ٹھکانوں پر راکٹ لانچرز اور مشین گنوں سے حملہ، دشمن کے طیاروں کو گرانے کے لیے استعمال ہونے والے طیارہ شکن ہتھیاروں اور ایئرڈیفنس ریڈار کو بھی بروئے کار لایا گیا۔

تبصرے بند ہیں.