پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 45000 کی نفسیاتی حد سے گر گیا

کراچی: 

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان نمایاں ہے اور ٹریڈنگ کی ابتداء ہی میں پی ایس ایکس انڈیکس 45000 کی نفسیاتی حد سے گر گیا ہے۔

علاوہ ازیں ٹریڈنگ کے آغاز پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس بھی بڑی تیزی سے کمی کا شکار ہوا اور صرف چار منٹ کے دوران 1300 پوائنٹس سے محروم ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آج صبح 10 بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایکس انڈیکس 44721.89 پر تھا جس میں تبدیلی منفی 1551.92 یعنی منفی 3.35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اپنے پہلے ایک گھنٹے کے دوران پی ایس ایکس انڈیکس زیادہ سے زیادہ 46273.81 اور کم سے کم 44714.72 پر رہا۔

تبصرے بند ہیں.