اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو ہدایت کی ہے کہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو تصویر لیک کرنے والے کا نام بتایا جائے۔
سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تصویر لیکس معاملے پر کمیشن کی تشکیل عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، وفاقی حکومت چاہے تو معاملے پر خود کارروائی کر سکتی ہے، حکومت نے تصویر لیک کرنے والے کا نام سامنے لانے پر اعتراض نہیں کیا۔ اس موقع پر عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو تصویر لیک کرنے والے کا نام اٹارنی جنرل کو بتانے کا حکم دیا۔
تبصرے بند ہیں.