اسلام آباد:
وزیر اعظم نوازشریف پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔ جے آئی ٹی نے انہیں بطور گواہ طلب کیا ہے۔ نوازشریف اپنے ہمراہ متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ساتھ لائے ہیں۔
جوڈیشل اکیڈمی روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے متعلق مشاورت کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.