فلپائن میں کسینو کے اندر فائرنگ سے 36 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

منیلا: 

فلپائن کے دارالحکومت کے معروف ہوٹل کمپلیکس میں واقع کسینو میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ائیر پورٹ کے قریب واقع ورلڈ منیلا ریزورٹ کمپلیکس میں ایک شخص نے خودکار اسلحے سے فائرنگ کردی۔ کسینو سے اب تک 36 لاشیں بر آمد کی جا چکی ہیں جب کہ درجنوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ  مرنے والے زیادہ تر افراد  دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے، فائرنگ کے دوران ہوٹل میں بھگدڑ مچ گئی جس کی زد میں آکر درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.