لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے کے نقصان کے ازالہ کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔
پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہےکہ باہمی سیریز نہ کھیلنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا جس کا ازالہ کیا جائے۔ قانونی نوٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کی جانب سے ایک ہفتے میں نوٹس کا جواب نہ دینے پر پی سی بی معاملہ عدالت میں لے کر جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.