اسلام آباد:
صدر مملکت ممنون حسین نے ریاض الدین ریاض کو قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک اور عمران اقبال کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات کر دیا تاہم دونوں تعیناتیاں عارضی طور پرکی گئیں۔
حکومت کی جانب سے اہم ترین عہدوں پر غیر مستقل بنیادوں پر سربراہان کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے اور صدر مملکت نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کاعارضی چارج ریاض الدیں ریاض کو دیدیا۔ حکومت کو3 ماہ کے اندر اسٹیٹ بینک کا گورنر تعینات کرنا ہوگا گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ اشرف وتھرا کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعدخالی ہوا تھا۔ نومنتخب گورنرریاض الدین ریاض اسٹیٹ بینک میں ڈپٹی گورنر کے عہدے پر فائزتھے۔
تبصرے بند ہیں.