لندن سے پہلی مال گاڑی چین پہنچ گئی

یجنگ: 

برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے پہلی فریٹ ٹرین 12ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے چین کے مشرقی شہر یوو پہنچ گئی جس میں نوزائیدہ بچوں کا دودھ، ادویہ، مشینری اور دیگر سامان لدا ہوا تھا۔

یوو ٹیان مینگ انڈسٹری کمپنی کے مطابق ٹرین صبح ساڑھے 9بجے کے قریب پہنچی۔ دنیا کی سب سے بڑی تجارتی قوم نے 2013 میں ’’ون بلیٹ، ون روڈ‘‘ حکمت عملی کااعلان کیا تھا جس کے بعدسے بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر لنکس کی تعمیر کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، مذکورہ مال گاڑی 10 اپریل کو لندن سے روانہ ہوتی اور 20دن میں فرانس، بلجیم، جرمنی، پولینڈ، بیلاروس، روس اور قازقستان سے ہوتے ہوئے مشرقی چینی صوبے زی جیانگ کے شہر یوو پہنچی۔

تبصرے بند ہیں.