زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی

کراچی: 

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے میں 17 کروڑ 60لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق14اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21ارب 56 کروڑ 81لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 27 کروڑ 21لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 41 کروڑ 61 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 61لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 15 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

تبصرے بند ہیں.