کراچی:
چین کے شہر ٹیان جن کے سرمایہ کاروں نے سندھ میں اسپیشل ٹیکسٹائل پارک کے قیام، اسٹیل، پیٹروکیمیل، بلڈنگ مٹیریل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ہے۔
یہ عندیہ ٹیان جن میونسپل گورنمنٹ کے وائس چیئرمین برائے خارجہ امورچین ویمنگ کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرنے والے اعلیٰ اختیاراتی سرکاری وفد نے سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہید میمن سے صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران دیا، اس موقع پر نیشنل انڈسٹریل پارک (این آئی پی)، ایف پی سی سی آئی،کراچی چیمبر، اوورسیز انویسٹرز چیمبرکے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ٹیان جن اورکراچی کو جڑواں شہر قرار دینے اور ٹیان جن کے ساتھ صنعتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.