لاہور:
قومی ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے نوجوان پلیئرز شاداب خان اور فخر زمان ڈیبیو کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا بریفنگ کے دوران 18 سالہ لیگ سپنر شاداب خان نے کہا کہ بولنگ میں اپنا لوہا منوانے کی کوشش کروں گا، مشتاق احمد سے گگلی سیکھ رہا ہوں، بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا۔
تبصرے بند ہیں.