پی سی بی کا کرکٹ کرپشن تحقیقات کا دائرہ کار لندن تک بڑھانے کا فیصلہ

لاہور: 

پی سی بی نے کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کے دائرہ کار کو لندن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کیس سامنے آنے کے بعد کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کے دائرہ کار کو لندن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر نے انگلینڈ کے ویزے کی درخواست دے دی ہے، سلمان نصیر انگلینڈ پہنچنے پر وہاں موجود سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کا پاسپورٹ لندن پولیس لے چکی ہے اسی لیے وہ پاکستان واپس نہیں آسکتے۔

تبصرے بند ہیں.