کراچی: قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستار نے ایم کیوایم کی ’’بجٹ و معیشت ٹیم ‘‘کی جانب سے تیارکیے گئے 40 کھرب روپے کا’’وفاقی شیڈو بجٹ برائے سال2013اور 2014‘‘ پیش کردیاہے جس میں بجٹ خسارہ 750ارب ظاہر کیا گیا۔ شیڈوبجٹ کے ذیلی مندرجات کے مطابق انرجی کے شعبے میں250ارب کی سبسڈی دی گئی،250ارب پانی،بجلی اور توانائی کیلیے ،400ارب ملک کی ترقی کوتیزکرنے ،500ارب دفاع کیلیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ سیلزٹیکس کی شرح کو16فیصدسے کم کرکے10فیصد،درآمدی ڈیوٹی کو5فیصداورصنعتی ترقی کیلیے ڈیوٹی زیرو رکھی گئی ہے اورپٹرولیم لیوی کو ختم کرنے کا عندیہ دیاگیاہے ،شیڈو بجٹ کے مطابق500ارب روپے صرف انکم ٹیکس کی مد میں وصول کیے جائیں گے اور 30لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیاجائے گا ۔فاروق ستار نے شیڈوبجٹ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں پریس کانفرنس میں پیش کیا،رابطہ کمیٹی کی رکن نسرین جلیل،رشید گوڈیل ، سہیل منصوربھی اس موقع پرموجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی واحدجماعت ہے جو حکومتی بجٹ پیش ہونے سے پہلے اپناوفاقی شیڈو وفاقی بجٹ برائے سال 2013-14پیش کررہی ہے ، پچھلی مرتبہ ایم کیوایم حکومت میں تھی تب بھی ہم نے ایساہی کیااس مرتبہ باقی اپوزیشن جماعتوں پرسبقت لے جاتے ہوئے ایم کیوایم واحد حزب اختلاف کی جماعت ہے جو ملک میں معاشی بدحالی کے خاتمے ،لوڈشیڈنگ ، مہنگائی اور بیروزگاری ، غربت جیسے گھمبیر مسائل کے مستقل حل کیلئے عوام کی امنگوں و توقعات اورالطا ف حسین کے معاشی ویژن کی روشنی میں اپنی تجاویز پر مبنی شیڈو بجٹ پیش کررہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.