اقتصادی کونسل میں3 صوبوں کو نظر انداز کیا گیا،خورشید شاہ
اسلام آ باد: قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ ہمیں قومی اقتصادی کونسل میں دیگر صوبوں کی برائے نام نمائندگی پرتشویش ہے،معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیںگے۔ بجٹ کودیکھنے کے بعد حکمت عملی مرتب ہوگی، روایتی نہیں ہیں بلکہ ایشوزپربات کرینگے،پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلیے عذرا فضل پیچوہو کوپارٹی نے نامزد کیا ہے۔پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ قومی اقتصادی کونسل میں خیبرپختونخوااوربلوچستان کونظرانداز کرنے اورسندھ کی نہ ہونے کے برابر نمائندگی پرگہری تشویش ہے،ہم یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔انھوں نے کہاکہ حکومت کے ملکی مفاد میں کیے گئے فیصلوں کی تائید اور ملک و قوم کے مفاد کے خلاف فیصلوں کے سامنے دیواربن جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.