واپڈانے دیامیربھاشاڈیم کی تعمیر 6ماہ میں شروع کرنیکاعندیہ دیدیا
اسلام آ باد: واپڈا نے دیامیربھاشاڈیم کی تعمیرکاکام 6ماہ میں شروع کرنیکاعندیہ دے دیاہے۔ جبکہ وزارت پانی وبجلی نے منصوبے کیلیے9ارب ڈالرکے مالی وسائل کے بندوبست کادعویٰ بھی کیا ہے۔واپڈاذرائع کے مطابق ڈیم پاورہاؤس اور سرنگوںکی تعمیرکیلیے بین الاقومی کمپنیوں سے تجاویزاگلے 10 دن میں مکمل ہوجائینگی، منصوبے کیلیے اگلے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں30ارب روپے کاتقاضہ کیاگیاتھالیکن 25 ارب روپے دینے کی یقین دہانی کرادی گئی ہےمیڈیا رپورٹ کے مطا بق بھاشا ڈیم 10 سال پہلے بنتاتواس کی لاگت6 ارب ڈالر ہوتی لیکن4500میگاواٹ بجلی اور80لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنیکی صلاحیت کاحامل یہ ڈیم اب 14ارب ڈالرکی سرمایہ کاری مانگ رہاہے۔
تبصرے بند ہیں.