یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ کے لیے خاص ہدف بن گئے

میلبورن: 

یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ کیلیے خاص ہدف بن گئے، گذشتہ روز ان سمیت اظہر علی کے  سیمپلز لیے گئے، لیگ اسپنر ماضی میں3ماہ پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی کرکٹرز یاسر شاہ اور اظہر علی کے سیمپلز حاصل کرلیے گئے، میچ کے تیسرے روز ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ 2 ہفتوں میں آئے گی، یاسر شاہ اس کارروائی کا خاص ہدف نظر آتے ہیں، نومبر 2015 میں انگلینڈ سے ون ڈے سیریز کے ابوظبی میچ میں لیگ اسپنر کے سیمپل سے ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہوگیا تھا

تبصرے بند ہیں.