میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی سبقت ختم کردی

یلبرن: 

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے 443 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے چائے کے وقفے تک 465 رنز بنا کر گرین شرٹس کی سبقت ختم کر دی ہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے چائے کے وقفے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 465 رنز بنا کر پاکستان پر 22 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ خراب موسم کے باعث امپائر نے وقت سے پہلے چائے کا وقفہ لیا تو آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ 100 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.